کویت کی عرب ممالک  کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش جاری

کویت کی حکومت نے قطر اور 4 عرب ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں کوششیں تیز کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی حکومت نے قطر اور 4 عرب ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں کوششیں تیز کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ ممالک کے درمیان کشیدگی اور بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھےگی۔ اس سے قبل قطر نے اعلان کیا تھا کہ عرب ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں کوششیں کسی نتیجہ تک نہیں پہنچی ہیں۔ مہر کے مطابق سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی عرب ممالک نے قطر پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ اگر قطر کو ایران اور ترکی کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو سعودی عرب دیگر تین عرب ممالک کے ساتھ ملکر قطر کی حکومت کا خاتمہ کردیتا ، لیکن ایران اور ترکی نے قطر کی بر وقت حمایت کرکے اسے سعودی عرب کے شر سے بچا لیا تھا۔

News Code 1897969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =