چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2004 سے زیادہ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2004 سے زیادہ ہوگئی۔ چین کے محکمہ قومی صحت کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جو کورونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے۔ چینی حکام نے بتایا کہ مزید 1749 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار ہوگئی ہے۔

News Code 1897965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =