بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست کرناٹک میں بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے جہیز نہ لانے پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پلے بیک سنگر سشمیتا نے جہیز نہ لانے  پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹک کی مقامی زبان کی گلوکارہ 26 سالہ سشمیتا نے والدہ کے گھر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گلوکارہ کی دو سال قبل ہی شرتھ کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ خودکشی سے قبل گلوکارہ نے واٹس ایپ پر اپنی والدہ کے لیے ایک پیغام چھوڑا جس میں شوہر اور سسرالیوں کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کم جہیز لانے پر آنے دن طعنے دیئے جاتے اور بے عزتی کی جاتی تھی۔گلوکارہ کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس میں درخواست دائر کردی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

News Code 1897964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =