امریکہ نے " سردار سلیمانی " کو قتل کرکےعالمی قوانین کو پامال کیا

اقوام متحدہ کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کوقتل کرکے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کی نمائندہ خاتون ایگنیس کلمارڈنے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کوقتل کرکے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ مہر نیوز کے مطابق ایگنیس کلمارڈنے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حالیہ غلطی ایک بڑے المیہ کا سبب بن سکتی تھی۔ اس نے کہا کہ امریکہ نے سردار سلیمانی کو قتل کرکے عالمی سطح پر فوجی کارروائی سے استفادہ کے معیاروں کی بھی خلاف ورزی کا ارتکاب کیاہے۔ اس حملے میں امریکہ نے ایک ملک کے سرکاری افسر کو نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل غیر سرکاری لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف وروزی ہے۔ مہرکے مطابق اس سے قبل روس، چین ، ترکی اور دیگر ممالک بھی شہید سلیمانی کے بزدلانہ قتل کو  امریکہ کی کھلی دہشت گردی قراردے چکے ہیں۔

News Code 1897960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =