پاکستان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے ہلاک

شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شبقدر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک اور  10 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں۔

News Code 1897955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =