چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1868 تک پہنچ گئی

چین میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1868 جبکہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں مہلک  کورونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1868 جبکہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جہاں 93 اموات ہوئیں جبکہ 5 ہلاکتیں ملک کے دیگر علاقوں میں ہوئیں۔ چینی حکام کے مطابق مزید 1886 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ ان میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 3 ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔ بہت سے متاثرہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔ چین کے وسطی شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے 2 درجن ممالک تک پہنچ چکا ہے۔

News Code 1897936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =