امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے/ امریکہ کو فوری طور پر علاقہ ترک کردینا چاہیے

ایرانی پارلیمنٹ کی جوہری کمیٹی کے سربراہ نے امریکہ کو غاصب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے امریکہ کواس خطے سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی جوہری کمیٹی کے سربراہ ابراہیم رضائی نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کوغاصب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے امریکہ کو اس خطے سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے۔

ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا اس نے وہاں تباہی اور بربادی مچائی ہے وہاں کے عوام کو پریشان کیا اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ویران اور تباہ و برباد کیا۔ ابراہیم رضائی نے مہر نیوز کے نامہ نگآر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے طویل مدت قیام کے لئے آیا ہے اور اگر اس کو روکا نہ گيا تو وہ طویل عرصہ تک خطے میں باقی رہےگا  لیکن اگر اس کا مقابلہ کیا گيا اور علاقائی اقوام نے اس سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا تو امریکہ فوری طور پر خطے سے نکل جانے پر مجبور ہوجائےگا۔ ابراہیم رضائی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے ۔ شہید سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں عوامی بیداری کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور عوام سمجھ گئے ہیں کہ امریکہ خطے میں جاری مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

News Code 1897933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =