کوئٹہ میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا، ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔ اس قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں۔

News Code 1897928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =