کیمرون میں ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون کے شمال مغربی علاقہ کے ایک گاؤں پر حملے کے دوران کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون کے شمال مغربی علاقہ کے ایک گاؤں پر حملے کے دوران کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ نے  اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیمرون کے گاؤں نٹمبو میں مذکورہ واقعہ پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق  نٹمبو میں مرنے والے افراد میں نصف تعداد بچوں کی تھی جبکہ کچھ متاثرین کو زندہ جلادیا گیا۔تاہم اب تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی لیکن ایک اپوزیشن جماعت نے اس کا ذمہ دار فوج کو قراردیا ہے۔ ادھر خطے میں 3 سال سے علیحدگی پسندوں سے لڑنے والی کیمرون کی حکومت نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی۔

News Code 1897923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =