کورونا وائرس سے ایک کروڑ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقہ میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقہ میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔

News Code 1897921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =