پاکستان کا دہشت گردوں کے ٹھکانےختم کرنے کا دعوی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں۔ عمران خان نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے عوام گزشتہ بیس سال مشکلات کا شکار رہے، تمام مشکلات کے باوجود پاکستانی حکومت اور عوام نے افغان مہاجرین کی مدد کی، فراخ دلی کا بینک بیلنس سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ، افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے بہت کوشش کی ہے اور افغان عوام نے چالیس سال میں بہت سی مشکلات برداشت کیں، افغان مسئلے کے حل پر حکومت اور سکیورٹی فورسز کا موقف یکساں ہے۔

عمران خان نے ہم پاکستانی افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے عوام امن کے حق دار ہیں اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، ہمارے پاس افغان پناہ گزینوں کے درجنوں کیمپ ہیں، ہرکسی کو چیک نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں مقیم تمام افغانیوں پر نظر رکھنا مشکل ہے۔ پاکستان نے ملک میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو ختم کردیا ہے۔

News Code 1897918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =