امریکہ اور طالبان کے درمیان29فروری کومعاہدے پردستخط کا امکان

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر 29فروری کودستخط متوقع ہیں ۔ معاہدے پردستخط سے قبل افغان طالبان سات روزہ جنگ بندی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر 29فروری کودستخط متوقع ہیں ۔ معاہدے پردستخط سے قبل افغان طالبان سات روزہ جنگ بندی کریں گے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ 14ماہ طویل مذاکراتی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ستمبرمیں دونوں اطراف معاہدے پر دستخط کے قریب تھے تاہم صدر ٹرمپ نے آخری لمحات میں مذاکرات یہ جواز بنا کر منسوخ کردیئے تھے کہ امریکی فوجوں پر طالبان کے حملے جاری ہیں ۔ چند ہفتوں بعدامریکی نمائندے زلمے خلیل زادنے طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے ، وہ اکتوبرمیں اسلام آباد میں ملاعبدالغنی کی زیرسربراہی طالبان وفد سے ملے اورمعاہدے سے قبل جنگ بندی کیلیے زور دیا تھا۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے سے نہ صرف 18 سالہ تنازع ختم ہو گا بلکہ جنگ زدہ افغانستان میں استحکام بھی آئے گا۔

News Code 1897910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =