پاکستان میں زہریلی گیس پھیلنے سے 6 افراد ہلاک

کراچی پورٹ سے ملحقہ علاقہ کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ تاحال گیس پھیلنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی پورٹ سے ملحقہ علاقہ کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ تاحال گیس پھیلنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین ، ایک بچہ اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت معمار بی بی، یاسمین ، رضوان ، عظیم اختر، احسن اور رابش کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق سگریٹ پینے والے اور سانس کے مرض کا شکار مرد اس واقعے میں زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

News Code 1897908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =