چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1665 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1665 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  1665  تک پہنچ گئی ہے۔ ادھرعالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کس جانب جائے گا۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی تعداد میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی آئی ہے۔  اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر وائرس کے پھیلنے پر تشویش برقرار ہے جو پہلی مرتبہ چین کے وسطی صوبے ہوبئی میں دسمبر کے مہینے میں سامنے آیا جبکہ ایشیا کے باہر فرانس میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

چین میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 665 ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ روز سے اب تک اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142 بتائی گئی ہے اور 68 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

News Code 1897902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =