امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 زخمی

امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے اتوار کی شب 3بجے ایک ٹوئٹ میں واقعہ کی تصدیق کی۔ ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔  جب کہ ایک شخص کی ہلاکت کی  تصدیق ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

News Code 1897901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =