یمنی علماء کی الجوف پر سعودی عرب کی بمباری کی شدید مذمت

یمنی علماء کی تنظیم نے یمن کے صوبہ الجوف پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی، انسانی، اخلاقی اور اسلامی قوانین کے خلاف قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی علماء کی تنظیم نے یمن کے صوبہ الجوف پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی، انسانی، اخلاقی اور اسلامی قوانین کے خلاف قراردیا ہے۔ سعودیہ کے اس وحشیانہ حملے میں 30 سے زائد یمنی شہری شہید ہوگئے۔یمنی علماء کا کہنا ہے کہ الجوف میں سعودی عرب کی جارحیت یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے بغض و کینہ کا مظہر ہے۔ یمنی علماء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز کا اپنے ملک اور قوم کے دفاع میں جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ ہے۔

News Code 1897889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =