ایران کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ حملے میں 30 سے زائد یمنی شہری شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ حملے میں 30 سے زائد یمنی شہری شہید ہوگئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے یمن پر سعودی عرب کی بربریت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب نے یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف اپنی سفاکانہ کارروائيوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ سعودی عرب ، یمن میں تمام عالمی، انسانی اور اسلامی قوانین کو پامال کرکے یمنی عوام کا ناحق خون بہارہا ہے جس کی اسے سنگين قیمت ادا کرنا پڑےگی۔

News Code 1897885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =