مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے تورناڈو جنگی طیارے کو حال ہی میں الجوف علاقہ میں سرنگوں کردیا تھا ۔ یمنی فوج نے سعودی طیارے کی فلم بھی جاری کردی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج نے الجوف علاقہ میں سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو مارگرایا ۔ ادھر سعودی عرب نے بھی اپنے ایک جنگی طیارے کی سرنگونی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے الجوف پر بمباری کرنے والے سعودی جنگی طیارے تورناڈو کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی فضائی حدود کو دشمن کے جنگی طیاروں کے لئے تفریح گاہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یمنی فوج نے سعودی عرب کے تورناڈو جنگی طیارے کو حال ہی میں الجوف علاقہ میں سرنگوں کیا تھا ۔ یمنی فوج نے سعودی طیارے کی فلم بھی جاری کردی ہے۔
News Code 1897881
آپ کا تبصرہ