یورپ میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔ یورپ میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہوئی جس فرانسیسی وزير صحت نے تصدیق کردی ہے، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔ وہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے پیرس کے ہسپتال میں رکھا گیا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

News Code 1897879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =