سندھ اسمبلی کی رکن  شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ سے ہلاک

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی کی رکن شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی کی رکن شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ میں ہلاک  ہوگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شہنازانصاری اپنے بہنوئی زاہد کھوکھر کے چہلم میں شرکت کے لئے نوشہروفیروز کے علاقے دریا خان مری پہنچیں جہاں ان کے بھتیجے نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں شہناز انصاری شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر نواب شاہ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق شہنازانصاری کے بہنوئی زاہد کھوکھر کا 40 روز پہلے انتقال ہوگیا تھا اور وہ انہی کے چالیسویں میں شرکت کے لئے نوشہرو فیروز پہنچی تھیں، ان پر فائرنگ زمین کے تنازعے پر ہوئی۔رکن سندھ اسمبلی شہنار انصاری کے قتل پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

News Code 1897876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =