پاکستان میں قومی احتساب بیورو  کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعہ منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور91 ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔

News Code 1897872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =