کورونا وائرس مصر پہنچ گیا

چین سے شروع ہونے والا مہلک کورونا وائرس براعظم افریقہ کے ملک مصر پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصر الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے شروع ہونے والا مہلک کورونا وائرس براعظم افریقہ کے ملک مصر پہنچ گیا ہے۔ مصر کی وزارت صحت نے ملک میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے جو غیر ملکی شہری ہے۔ مریض کو اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اب تک 20  سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریض سامنے آچکے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، تائیوان، ویتنام، جرمنی، امریکا، آسٹریلیا، فرانس، مکاؤ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، اٹلی، بھارت، اسپین، روس، نیپال، فن لینڈ، سوئیڈن، سری لنکا، کمبوڈیا اور بیلجیئم شامل ہیں۔ ادھر چین کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 143 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1523 ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں طبی عملے کے 6 اہلکار بھی شامل ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔

News Code 1897865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =