پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی سفارت کارطلب

پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق گزشتہ روز 14فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر نیزا پیر اوررکھ چکری کے علاقوں میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔

News Code 1897864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =