ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ عناصر ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، جس کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 30 روز تک ضلع بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی، جبکہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

News Code 1897863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =