چین میں کورونا وائرس سے طبی عملے کے 6 افراد ہلاک/ 1700 سے زائد متاثرہ

چین کے نیشنل ہیتلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے چين کے طبی عملے کے 1716ارکان متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے نیشنل ہیتلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے چين کے طبی عملے کے 1716ارکان متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے  طبی عملے میں سے 90فی صد کا تعلق صوبہ ہوبی سے ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کا مرکز شہر ووہان اسی صوبے کا دارالحکومت ہے۔ ووہان کے سینٹرل ہاسپٹل میں کام کرنے والی وائرس سے متاثرہ ایک نرس نے چین کا ٹویئٹر کہی جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ویبو پر لکھا ہے کہ اس کے 150ساتھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ایسی صورت حال دیگر ہسپتالوں میں بھی درپیش ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ووہان میں طبی عملے کے 1102افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تعداد کے اعتبار سے ووہان کے متاثرہ افراد صوبے بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد کا 73فی صد اور چین بھر کے متاثرین کا 64فی صد ہیں۔
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے چھ افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

News Code 1897862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =