امریکہ خطے میں موجود بحرانوں اور مشکلات کا اصلی سبب ہے

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے معاون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں موجود بحرانوں اور مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے معاون علی دعموش نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں موجود بحرانوں اور مشکلات کا اصلی سبب ہے۔ حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے معاون نے کہا کہ امریکہ علاقائي ممالک میں فوجی مداخلت کرکے عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور خطے کے عدم استحکام کو بہانہ بنا خطے میں اپنی فوجی موجود کا جواز بنا رہا ہے۔ علی دعموش نے لبنان میں جاری سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا اصلی ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے لبنان پر اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جو کمپنیاں لبنان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں امریکہ انھیں بھی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس نے کہا کہ لبنان کی موجودہ حکومت کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے اورامید ہے کہ لبنانی حکومت ان کامقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

News Code 1897860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =