امریکہ کے فضائی حملے میں 11 افغان شہری ہلاک

امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتہ کی جنگ بندی معاہدے کے بعد امریکہ نے ہوائی حملے میں 11 افغان شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتہ کی جنگ بندی معاہدے کے بعد امریکہ نے ہوائی حملے میں 11 افغان شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سے میونخ میں ملاقات کی۔ان کی یہ ملاقات میونخ میں منعقدہ انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم کی تقریب کے سائیڈ لائنز میں ہوئی۔ ادھر امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سے متعلق بیان کے محض چند گھنٹوں بعد ہی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 11 شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکہ نے فضائی حملے میں دو گاڑيوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں عام شہری سوار تھے اور جس کے نتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک ہوگئے۔

News Code 1897858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =