جرمن پولیس نے12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جرمن پولیس نے سیاست دانوں، سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں اور مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے سیاست دانوں، سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں اور مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کےمطابق جمعہ کو گرفتار ہونے والے چار مشتبہ افراد " دہشت گرد"  تنظٰیم بنا کر گزشتہ برس ستمبر سے پُر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ایک دوسرے سے فون، آن لائن فورمز اور چیٹ گروپس کے ذریعہ رابطے میں تھے۔ دیگر 8 افراد مالی وسائل اور ہتھیاروں کے ذریعے اس تنظٰیم کی معاونت کے شبہ میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر آفس (GBA) جی بی اے کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسندوں پر مشتمل یہ تنظٰیم جمہوری نظام اور سماجی ہم آہنگی کو تباہ کرکے خانہ جنگی کے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے سیاست دانوں، جرمنی میں پناہ کے حصول کی کوشش کرنے والے افراد اور مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ امیگریشن کے حامی ایک سیاست دان اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد جرمن حکومت نے دائیں بازو کے شدت پسندوں کے خلاف گزشتہ برس سے کریک ڈاؤن کا آغاز کررکھا ہے۔

News Code 1897857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =