چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی تاہم گنتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500  سے زائد ہوگئی تاہم گنتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔  چينی حکام کے مطابق  17 سو ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 6 ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پینگ نے آگاہ کیا کہ وبا نے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے ردعمل کے نظام کو بے نقاب کردیا۔

News Code 1897855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =