فلوریڈا میں چھوٹا مسافر بردارطیارہ تباہ / 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ ایک گھر کے باہر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ ایک گھر کے باہر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ دورانِ پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے باہر درخت سے ٹکرا کر گر گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1897850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =