امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتہ کا امن معاہدہ طے پاگیا

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک پُرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک پُرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ فریقین نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے پر پُر تشدد کارروائیوں سے گریز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن مذاکرات کے جلد ہی‘حتمی نتیجے تک پہنچ جانے کا عندیہ دیا تھا۔

ادھر وزیر خارجہ مائک پمپئو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔

News Code 1897849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =