پاکستان میں جھل مگسی میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1897848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =