ترک صدر کا پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، چاہتےہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔

News Code 1897847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha