افغانستان میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک

افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع دست آرچی میں واقع ایک مدرسے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اُسے کلیئر قرار دیکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1897846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =