لاہور میں پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کےتھانہ شفیق آباد کے قریب پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کےتھانہ شفیق آباد کے قریب پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک  ہوگئے۔ لاہور کے علاقے تھانہ شفیق آباد کے قریب عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت پرانی تھی جس کی ازسرنو تعمیر جاری تھی تاہم عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

News Code 1897845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =