پشاور میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  پشاور پولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔ ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا۔

News Code 1897844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =