سکھر میں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان میں سکھر میں غریب آباد کے علاقےمیں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکھر میں غریب آباد کے علاقےمیں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیری چوک کے قریب 4 منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے گراؤنڈ فلور پر بنی دکانوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق شدید دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے عمارت کے رہائشی محمد جاوید، اُن کے 2 بیٹے اور ایک بھانجا ہلاک ہوگئے ،جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں گمبٹ کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ عملے نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

News Code 1897839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =