پمپئو کا افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت کو مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج جمعے سے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں لاکھوں افراد ہلاک  اور زخمی ہوئے جبکہ 20 سال سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔

News Code 1897837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =