برطانوی وزیر اعظم کا کابینہ میں رد و بدل/ وزیر خزانہ مستعفی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں رد و بدل کیا ہے، جس کے بعد وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں رد و بدل کیا ہے، جس کے بعد وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔  ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ میں جولائی 2019 سے بطور وزیر خزانہ کام کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید کو اپنی ٹیم کو برخاست کرنے کا حکم ملا جو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ کوئی خود دار وزیر ایسے احکامات قبول نہیں کرسکتا۔بورس جانسن نے ان کی جگہ پر بھارتی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ رشی سوناک کو وزیر خزانہ مقرر کردیا۔ ساجد جاوید کو بورس جانسن نے انتخابات جیتنے کے بعد وزیر مقرر کیا تھا۔

News Code 1897835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =