پاکستان میں لاپتہ ایس ایس پی کی سرکاری گاڑی مل گئی

پاکستان کے شہرلاہور سے ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخر عدیل کے لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن کے علاقے سے مل گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور سے ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخر عدیل کے لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن کے علاقے سے مل گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کےمطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن میں ایک شاپنگ مال کے قریب سے ملی ہے، گاڑی تحویل میں لے کر سی آئی اے سینٹر ماڈل ٹاؤن منتقل کردی گئی ہے ۔پولیس کےمطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اسی سرکاری جیپ میں اپنے گھر سے نکلے تھے اور ان کا موبائل فون بھی جی تھری بلاک جوہر ٹاؤن میں ہی بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ مفخر عدیل کل رات کھانا کھا کر گھر سے اپنی گاڑی پرنکلے تھے ، لیکن رات گئے وہ واپس نہیں آئے بعدازاں ان کا موبائل فون بند ہوگیا۔  لاپتہ ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخر عدیل لاہور میں ایس پی سٹی، ایس پی لاہور ہائی کورٹ سیکیورٹی اور ایف آئی اے سمیت دیگر سیٹوں پر کام کر چکے ہیں۔

News Code 1897803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =