پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے مشن کے دوران گرکر تباہ ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ  کے دارالحکومت پشاور سے تقریبا اسی کلومیٹردورمردان کے علاقہ تخت بھائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے مشن کے دوران گرکر تباہ ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مردان کے علاقہ تخت بھائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے مشن پر تھا لیکن فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا ۔ ترجمان کے مطابق خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا اور کامیابی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔

News Code 1897796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =