کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن ہلاک  ہوگئے، مائنز حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹے بعد لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق تحصیل مسلم باغ سے ہے۔

News Code 1897795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =