ترک صدر آج رات پاکستان کا دورہ کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد کے پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد کے پہنچیں گے جہاں پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پران کا استقبال کریں گے۔

 اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر آج رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، صدراردوغان کی پاکستان کے صدرعلوی اوروزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔صدررجب طیب اردوغان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلیٰ سطحی وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا۔

News Code 1897789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =