جاپان کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل گیا

جاپان کے ساحل پر کھڑے تین ہزار سے زائد مسافروں سے بھرے بحری جہاز پر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 39افراد میں وائرس کی تشخیص کرلی گئی جس کے بعد جہاز پر موجود وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد175ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے ساحل پر کھڑے تین ہزار سے زائد مسافروں سے بھرے بحری جہاز پر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 39افراد میں وائرس کی تشخیص کرلی گئی جس کے بعد جہاز پر موجود وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد175ہوگئی ہے۔ جاپانی وزارت صحت کے مطابق ڈائمنڈ پرنس نامی جہاز تین فروری کو ہانگ کانگ سے آیا تھا جس پر موجود ایک شخص میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

وائرس کی تصدیق ہونے پر جہاز کو ٹوکیو کے جنوب میں واقع یوکوہاما ساحل پر الگ تھلگ کردیاگیاتھااور خصوصی طبی ٹیموں کو وہاں ٹیسٹ کرنے اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بھیجاگیا۔ایک ہی فضا میں سانس لینے سے وائرس ایک شخص سے دوسرے اور پھر اس سے مزید لوگوں میں پھیلنا شروع ہوا اور اب تک 175افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق بحری جہاز پر اس وقت 3ہزار700افراد موجود ہیں جن میں سے 2,670مسافر جبکہ 1,100عملے کے ارکان شامل ہیں۔

News Code 1897785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =