فلپائن نے امریکہ سے دفاعی معاہدہ ختم کردیا/ امریکہ کو شدید دھچکا

فلپائن کی حکومت نے امریکہ سے دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں خطے میں امریکی مفادات کو شدید دھچکا لگا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کی حکومت نے امریکہ سے دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں خطے میں امریکی مفادات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے امریکہ سے دو عشرے پرانا دفاعی معاہدہ وزیٹنگ فورسز ایگریمنٹ (وی ایف اے) ختم کردیا۔ اس معاہدے کے تحت فلپائن میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کو فلپائن کے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے جبکہ وہ ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر بھی فلپائن آجاسکتے ہیں۔ فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسین نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارت خانے کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوادیا گیا ہے جس کے بعد 180 روز کے اندر یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ صدارتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فلپائن دیگر ممالک سے اپنے تعلقات استوار کرنے میں مزید آزادی چاہتا ہے اور صدر روڈریگو دوتیرتے اس معاہدے کی دوبارہ بحالی کی امریکی کوششوں کی پذیرائی نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ امریکہ کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارک ایسپر نے فلپائن کے اس اقدام کو خطرناک فیصلہ اور غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا کیونکہ یہ کام ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا میں چین پر بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

فلپائن نے یہ فیصلہ اس لیے اٹھایا کیونکہ امریکا نے حال ہی میں فلپائن کے سابق پولیس چیف کا ویزا منسوخ کردیا تھا کیونکہ اس افسر نے ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

News Code 1897780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =