اسماعیل ہنیہ کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تہنیتی پیغام

فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام ، انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں کی خوشی اور مسرت میں برابر کے شریک ہے۔ اور ہم اس موقع پر حضرت عالی اور ایرانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے اور مخلصانہ طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ  ہم ایران کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی منطقی اور حق بجانب حمایت اور فلسطینیوں کی بے دریغ اور حکیمانہ حمایت کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔

News Code 1897778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =