لندن میں نواز شریف نے چوہدری نثار سے ملنے سے انکار کردیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار جو لندن کے دو ہفتے کے دورے پر ہیں اپنے اور نواز شریف کے مشترکہ دوستوں کے ذریعہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا مگر نواز شریف نے صاف انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور نواز شریف کے تعلقات کشیدہ ہیں جب سے چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور نواز شریف پر کڑی تنقید کی تھی۔ ذرائع نے کے مطابق نواز شریف کا چوہدری نثار کے بارے میں موقف واضع اور صاف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے میں اپنے ان قریبی لوگوں کو دھوکہ دوں جس طرح مجھےچوہدری نثار نے دیا۔ واضع رہے کہ نواز شریف ، مریم نواز، اور دیگر رہنماؤ پر الزامات عائد کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔  

News Code 1897776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =