مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ۔ شامی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں صوبہ حلب کے اسٹراٹیجک علاقہ خان العسل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے خان العسل علاقہ میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس علاقہ کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے ۔ شامی فوج نے صوبہ حلب میں الراشدین 4 علاقہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ترک فوج نے دہشت گردوں کی حمایت کا آغاز کرتے ہوئے اپنی فوج شام میں بھیج دی ہے جس کے بعد ترکی اور شام میں فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

شامی فوج کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ۔ شامی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ حلب کے اسٹراٹیجک علاقہ خان العسل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
News Code 1897775
آپ کا تبصرہ