چین میں کورونا وائرس سے 1000 سے زآئد افراد ہلاک/ اعلی حکام عہدوں سے بر طرف

چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی پر اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی پر اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کے بعد صحت کے شعبے میں تعینات اہم سرکاری عہدیداروں بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر مقامی ریڈ کراس، ہوبئی ہیلتھ کمیشن کے صدر اور سیکرٹری کو برطرف کر دیا گیا ہے جب کہ کچھ کی تنزلی بھی کی گئی ہے۔ چین میں ہر ممکن اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کے باوجود تاحال کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ یہ وائرس چین کی سرحد عبور کرکے دیگر ممالک تک پہنچ گیا تھا۔

News Code 1897771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =