دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا/ مودی کو شکست

بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تیسری بار بھی شکست سے دوچار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تیسری بار بھی شکست  سے دوچار کردیا ہے۔ اطلاعات مطابق نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے تحت دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 58 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا ۔ ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود صرف 9 نشستیں حاصل کر پائی۔

دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36 سیٹیں درکار ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی نے 58 سیٹیں حاصل کر کے تیسری بار حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جیت کی خوشیاں میں مٹھائیاں بانٹیں جب کہ بی جے پی کے دفاتر میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ بی جے پی کی شکست کی ایک بڑی وجہ متنازع شہریت بل بھی ہے جسے مسلمانوں سمیت ملک کے سنجیدہ حلقوں نے مسترد کردیا تھا۔

دہلی کی سیاسی بساط کو الٹنے کے لیے بی جے پی حکومت کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں نے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈال دیئے تھے اور حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا تھا جب کہ ہندو ووٹرز کو لبھانے کو لیے اقلیتوں کیخلاف زہر اگلا گیا اور نفرت کی فضا پیدا کی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ووٹرز نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔

News Code 1897766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =